Saturday, September 7, 2024

وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے
July 9, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ وزیراعظم لندن میں دل کی کامیاب سرجری کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔وزیراعظم 48دن بعد وطن واپس پہنچے ہیں جبکہ وزیراعظم کو لینے کیلئے ہیلی کاپٹر بھی ہیلی پیڈ پر موجود ہے ۔ جبکہ وفاقی وزرا اور سرکاری حکام ان کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود ہیں ۔  رائے ونڈ  پر جگہ جگہ خوش آمدید کے پوسٹرز آویزاں کر دیئے  گئے ہیں۔