Friday, May 3, 2024

وزیراعظم نوازشریف نے گلگت بلتستان سیلاب متاثرین کیلئے 50کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نوازشریف نے گلگت بلتستان سیلاب متاثرین کیلئے 50کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا
July 30, 2015
گانچھے (92نیوز) گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرنے پر عوام کا شکرگزار ہوں، وزیر اعظم نواز شریف نے گانچھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران تعمیر نو کےلئے پچاس کروڑ روپے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ مسائل کا حل ان کی حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سکردو میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گانچھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے گانچھے کی تعمیر نو کےلئے پچاس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نوازشریف نے سیلاب سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو پانچ، پانچ لاکھ روپے، سیلاب میں بہہ جانے والے فی گھر کی تعمیر کےلئے ڈھائی لاکھ روپے جبکہ سیلاب میں زخمی ہونیوالے فی شہری کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کےلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مسائل حل کرنا ان کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ گلگت میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ خوش آئند ہے، اس سے خطے میں خوشحالی آئیگی۔