Friday, March 29, 2024

وزیراعظم نوازشریف نے پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کو 50لاکھ کا چیک دیدیا

وزیراعظم نوازشریف نے پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کو 50لاکھ کا چیک دیدیا
June 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بلند چوٹیوں کو زیر کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والے حسن سدپارہ کی خدمات کا حکومتی سطح پر بھی آخر کار اعتراف کر لیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کو 50لاکھ روپے کا چیک دے دیا جس پر حسن سدپارہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید چوٹیاں سر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے حسن سدپارہ اب تک 8 بلند چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ انہوں نے گلگت کی سرد پہاڑیوں کے گاو¿ں سدپارہ میں تین اپریل 1963ءکو آنکھ کھولی۔ حسن سدپارہ وہ پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے 8ہزار میٹر بلند 8 چوٹیوں کو سر کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ اب تک وہ ماو¿نٹ ایورسٹ، کے ٹو، نانگاپربت اور براڈپیک سر کو بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں۔ حسن سدپارہ اپنے گاو¿ں میں ایک چھوٹی سے دکان بھی چلاتے ہیں جہاں کوہ پیمائی کا سامان فروخت کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے اسی ہمت اور بلند حوصلے کو دیکھتے ہوئے انہیں 50لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔