Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم نوازشریف نے وزراءکو ٹی او آرز پر بیان بازی سے روک دیا

وزیراعظم نوازشریف نے وزراءکو ٹی او آرز پر بیان بازی سے روک دیا
July 12, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی شکایت کام کرگئی۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے وزراءکو ٹی او آرز پر بیان بازی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پانامہ لیکس ٹی او آرزکا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے وزراءکو بیانات دینے سے روک دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزراءکو بیانات سے روکنے کی ہدایت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے اعتراضات کے بعد دی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ذریعے وزیراعظم کو پیغام بھجوایا تھا کہ وزراءکے بیانات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔ وزیراعظم نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو تاکید کی کہ وزراءکو بیانات دینے سے روکا جائے۔