Tuesday, April 16, 2024

وزیراعظم نوازشریف نے دورہ کراچی ملتوی کر دیا

وزیراعظم نوازشریف نے دورہ کراچی ملتوی کر دیا
June 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے اچانک دورہ کراچی ملتوی کر دیا ہے۔ انہوں نے آج گرمی سے متاثر ہونے والوں کی عیادت کیلئے کراچی آنا تھا۔ بعدازاں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں گرمی، پانی اور بجلی کے بحران پر اہم اجلاس کی صدارت بھی کرنا تھی جس میں بلاول بھٹو کی شرکت بھی متوقع تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اہم سرکاری مصروفیات کے باعث آج کراچی کا دورہ منسوخ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اب یکم جولائی کو کراچی کا دورہ کرینگے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے آج کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرنا تھی اور لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کو رپورٹ بھی پیش کی جانی تھی۔ ۔