Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم نوازشریف نے خیبرپختونخوا کے زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کردیئے

وزیراعظم نوازشریف نے خیبرپختونخوا کے زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کردیئے
November 2, 2015
باجوڑ(92نیوز)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لوئر دیر اور باجوڑ میں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کر دیئے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچے  اور زلزلے سے متاثرہ  دو سو تین افراد میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کئے اس موقع پر ان کے مشیر انجنیئر امیر مقام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیک تقسیم کرنے سے پہلے  وزیر اعظم نے متاثرین سے خطاب میں انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ امدادی رقوم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی،میاں نواز شریف  نے باجوڑ کے علاقے خار کا  بھی دورہ کیا  اور متاثرین میں امدادی چیک بانٹے، وزیر اعظم نے  واضح کیا کہ ریلیف کے تمام انتظامات وزیر اعلی خیرپختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ مل کرکئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف نے امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لینے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور خیبر پختونخوا حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔