Monday, September 16, 2024

وزیراعظم نوازشریف نے بھکھی پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا، کہتے ہیں کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے اب احتجاج کی دھمکیاں دیتے ہیں

وزیراعظم نوازشریف نے بھکھی پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا، کہتے ہیں کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے اب احتجاج کی دھمکیاں دیتے ہیں
April 19, 2017
شیخوپورہ (92 نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے بھکھی پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد دھواں دھار خطاب کیا ۔ کہتے ہیں کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے اب احتجاج کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔ وزیراعظم نے مخالفین کو تہمت اور جھوٹ کی سیاست ختم  کرنے کا مشورہ بھی دیا۔۔ وزیراعظم نوازشریف نے بھکھی پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ۔ تقریب سے خطاب میں پاور پلانٹس لگانے کی باتیں تو ضرور کیں تاہم بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذمے داروں کو دھیمے لہجے مگر تیکھے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا وزیراعظم  نےسیاست میں نوواردوں کو بھی کھری کھری سنائیں ۔مخاطب کرتے ہوئے بولے کہ تہمت کی سیاست چھوڑ دو۔روز جھوٹ بولتے ہیں مگر الیکشن ہار جاتے ہیں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ منصوبوں پر دس دس برس لگتے تھے بھکھی پاور پراجیکٹ اٹھارہ ماہ میں تیارہوا وزیراعظم نے واضح اعلان کیا کہ لوڈ شیڈنگ کے ذمے داروں کو نہیں چھوڑیں گے نوازشریف نے کراچی میں سندھ حکومت کی کاررکردگی پر سے بھی پردہ اُٹھایا اور وفاقی حکومت کے  کراچی میں منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج جہاں ملک بھر میں دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے وہیں بلوچستان میں بھی امن قائم کیا جا چکا ہے ۔ بھکھی پاور پراجیکٹ جیسے منصوبوں کا ہر ماہ افتتاح کریں گے تو لوڈ شیڈنگ کیسے ختم نہیں ہو گی ۔