Monday, September 16, 2024

وزیراعظم نوازشریف ضیا الحق کے شاگرد ہیں،آصف زرداری

وزیراعظم نوازشریف ضیا الحق کے شاگرد ہیں،آصف زرداری
April 25, 2017
مالا کنڈ(92نیوز)پیپلزپارٹی نے مالا کنڈ میں میدان سجایا اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے اپنے پرجوش خطاب سے کارکنوں کا لہو بھی خوب گرمایا ۔ زرداری نے نوازشریف کو ضیاالحق کا شاگرد قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق آصف زرداری نے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا حکمران مرغی کے انڈوں سے لیکر بجلی تک کا کاروبار کر رہے ہیں، آصف زرداری نے عمران خان کو ایک مرتبہ پھر جعلی خان کہہ دیا۔ سابق صدر نے جہاں ایک تیر کے ساتھ کئی نشانے کئے وہیں یہ بھی دعویٰ کیا کہ سی پیک اُن کی حکومت نے بنایا جسے لٹیروں نے لوٹ لیا۔ پیپلزپارٹی نے ہی پختونوں کو شناخت دی جبکہ موجودہ حکمرانوں نے تو سب کچھ چھین لیا۔