Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور پاناما لیکس کے حوالے سے گفتگو

وزیراعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور پاناما لیکس کے حوالے سے گفتگو
April 28, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نوازشریف کو پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی نظام کو برباد کرنا چاہتے ہیں، حکومت مخالف قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پاناما لیکس کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی نظام کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ حکومت پاناما لیکس کے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیں اور مخالف قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ  کرے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ جمہوری وزیراعظم کی حیثیت سے خود احتساب کیلئے پیش کیا ہے، میرا دامن صاف ہے اس لئے کمیشن تشکیل دیا۔ مجھے کسی کا خوف نہیں، سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔