Friday, March 29, 2024

پانی کی قلت سے دنیا بحرانی کیفیت سے دوچار ہو سکتی ہے: وزیراعظم نوازشریف کا دوشنبے میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب

پانی کی قلت سے دنیا بحرانی کیفیت سے دوچار ہو سکتی ہے: وزیراعظم نوازشریف کا دوشنبے میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب
June 9, 2015

دوشنبے (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف تاجکستان میں پانی کے بحران اور ماحولیات کے حوالے سے عالمی کانفرنس میں شرکت کےلئے دوشنبے پہنچ گئے۔ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کے بحران سے نمٹنے کےلئے عالمی کوششیں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم دوشنبے پہنچے تو ایئرپورٹ پر تاجکستان کی اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے ایکو سسٹم کی بحالی، پانی کے بحران اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ پانی کے ذخائر ماحولیات اور ایکو سسٹم کی بقا کےلئے اہم ہیں، بہت سے چیلنجز دنیا کے سامنے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پانی کے تحفظ کےلئے یہ کانفرنس مددگار ثابت ہو گی۔ نوازشریف نے مستقبل کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی قلت سے دنیا بحرانی کیفیت سے دوچار ہو سکتی ہے۔ پانی کے موثر استعمال پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان اس سنگین بحران اور اس کے بہتر استعمال کےلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار ترقی کےلئے صدر رحمان کی پانی کے نئے عالمی پلان کے حوالے سے تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔