Friday, April 19, 2024

وزیراعظم نوازشریف دورہ فرانس کےبعد لندن پہنچ گئے، نریندرمودی نے باہمی معاملات آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا: وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف دورہ فرانس کےبعد لندن پہنچ گئے، نریندرمودی نے باہمی معاملات آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا: وزیراعظم
December 1, 2015
لندن (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف فرانس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کانفرنس سے پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان کے پاس آئے اور معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مودی چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری میں کوئی منفی پہلو حائل نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیلئے کسی سے مدد نہیں مانگی۔ پاکستان دہشت گردی سے نمٹ سکتا ہے۔ دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں ملی ہیں۔ نوازشریف نے کہا پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، توانائی بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات  کے بارے میں وزیراعظم کا کہنا تھا مسلم لیگ  کو حلقے کھلے نہیں چھوڑنے چاہئیں تھے اور ہر حلقے میں ٹکٹ دینا چاہئے تھا۔