Saturday, May 4, 2024

وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے
December 14, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف چین روانہ ہو گئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیرا عظم کے دورے کے دوران ہی پاکستان کو تنظیم کی مستقل رکنیت ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف چین روانہ ہو گئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال اور طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔ وزیرا عظم عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ان سے علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ چینی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں اقتصادی راہداری منصوبے پر پیش رفت بھی زیر غور آئے گی۔ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت ملنے کا امکان ہے۔