Saturday, May 4, 2024

وزیراعظم نوازشریف تین روزہ دورہ سری لنکا کیلئے آج روانہ ہونگے

وزیراعظم نوازشریف تین روزہ دورہ سری لنکا کیلئے آج روانہ ہونگے
January 4, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف سری لنکا کے صدر کی دعوت پر آج سری لنکا تین روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے اعزاز میں صدر سری لنکا عشائیہ بھی دیں گے۔ دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم سری لنکا رانیل و کرما سنگھے بھی وزیراعظم نوازشریف کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم نوازشریف مختلف تقریبات میں شرکت کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ‘ مذہبی سکالرز اور تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔