Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم نوازشریف بیلا روس روانہ ہو گئے !!! دونوں ممالک کے سربراہان پاک بیلاروس بزنس فورم کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم نوازشریف بیلا روس روانہ ہو گئے !!! دونوں ممالک کے سربراہان پاک بیلاروس بزنس فورم کا افتتاح کرینگے
August 10, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کےلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم بیلا روس کا دورہ صدر الیگزینڈر کی دعوت پر کررہے ہیں۔ نواز شریف اپنے دورے کے دوران بیلا روس کے صدر سے ون آن ون ملاقات کرینگے۔ دونوں رہنما وفود کے ہمراہ مذاکرات کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم بیلا روس کے وزیر اعظم اور ایوان نمائندگان کے چیئرمین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور بیلاروس کے صدر پاک بیلا روس بزنس فورم کا افتتاح کریں گے۔ ترجمان کے مطابق بیلا روس کی سٹیٹ یونیورسٹی وزیر اعظم نواز شریف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کرے گی۔