Monday, September 16, 2024

وزیراعظم نوازشریف اور دیگر اعلیٰ حکام کی کیپٹن ریٹائرڈ مبین کے اہل خانہ سے تعزیت

وزیراعظم نوازشریف اور دیگر اعلیٰ حکام کی کیپٹن ریٹائرڈ مبین کے اہل خانہ سے تعزیت
February 14, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس ٹریننگ سنٹر مناواں میں ادا کر دی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر اور آئی جی پنجاب سمیت صوبائی وزراء اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر خودکش حملے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک  لاہور کیپٹن احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز زاہد گوندل اور پانچ پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ  ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ پولیس اور آرمی کے افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد وزیر اعظم نوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سمیت  دیگر وزرا اور اعلیٰ حکام نے کیپٹن مبین کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا دوسری جانب ٹریفک پولیس کے اہلکار جہاں اپنے مہربان افسر کی جدائی میں آبدیدہ تھے وہیں ساتھی پولیس افسران اپنے ساتھیوں کی شہادت پر بھی افسردہ تھے ، ٹریفک وارڈنز نے کہا کہ انہیں کیپٹن مبین جیسا پیار کرنے والا سربراہ نہیں مل سکتا کیپٹن مبین کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔