Friday, April 26, 2024

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے
May 11, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس بھی اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے حوالے سے تمام پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم کیا گیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ جنرل راحیل شریف، مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری بھی افغانستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جائے گی جبکہ وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔