Friday, April 26, 2024

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر آج کابل جائیں گے

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر آج کابل جائیں گے
May 12, 2015
وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج ایک روزہ دورے پر کابل جائیں گے۔ افغان قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور پاک افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال ہو گا۔ وزیراعظم نوازشریف کو اس دورے کی دعوت افغان صدر اشرف غنی نے دی ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف کی افغان صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔ وزیراعظم افغان چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کا یہ افغانستان کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے تیس نومبر کو افغانستان کا دورہ کیا تھا۔