Friday, May 3, 2024

وزیراعظم نوازشریف امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے سکردو پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے سکردو پہنچ گئے
July 30, 2015
سکردو (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف سکردو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم کو نقصانات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ حالیہ بارشوں نے ملک بھر کے اکثر علاقوں میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، سینکڑوں مکان سیلاب کی نذر ہو گئے جبکہ اب تک درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گلگت بلتستان کا علاقہ بھی بارشوں کی وجہ سے کافی متاثر ہوا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف اب تک سیلاب متاثرہ کئی علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں اور سکردو کا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔