Sunday, May 19, 2024

وزیراعظم نوازشریف آج کراچی میں اہم اجلاس کی صدارت کرینگے، حب آئل فیکٹری کا دورہ بھی کرینگے

وزیراعظم نوازشریف آج کراچی میں اہم اجلاس کی صدارت کرینگے، حب آئل فیکٹری کا دورہ بھی کرینگے
June 12, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف  آج ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت کے علاوہ حب آئل فیکٹری کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم صبح دس بجے کراچی پہنچیں گے جہاں وہ حب آئل فیکٹری کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس  اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم دورہ کراچی کے دوران  شہر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔ وزیراعظم نے تین جولائی کو کراچی کا دورہ کرنا تھا لیکن ان کی مصروفیات کی بنا پر دورہ مؤخر کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ڈی جی رینجرز کے سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگوں کے حوالے سے انکشافات کے بعد وزیراعظم کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔