Friday, May 3, 2024

وزیراعظم نوازشریف آج ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب، پاک چائنا اقتصادی راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم نوازشریف آج ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب، پاک چائنا اقتصادی راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے
May 17, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم پاکستان نوازشریف آج ایک روزہ دورے پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف دن دس بجے کے قریب یارک کے مقام پر پاک چائنا اکنامک راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم ڈیرہ اسماعیل خان سپورٹس سٹییڈیم میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے میں ڈیرہ اسمعیل خان کے لئے کئی اہم منصوبوں کا اعلان بھی متوقع  ہے۔ وزیراعظم کے دورے کے سلسلے میں  شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اٹھارہ سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر بھی جائیں گے۔