Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم نوازشریف آج ایم فور موٹر وے کا افتتاح کریں

وزیراعظم نوازشریف آج ایم فور موٹر وے کا افتتاح کریں
March 16, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر اعظم نوازشریف آج ایم فور موٹر وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ فیصل آباد تا گوجرہ چھپن کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر پر دس ارب روپے لاگت آئی ہے۔ فیصل آباد سے ملتان پر محیط ایم فور موٹر وے کی لمبائی دوسو تینتس کلو میٹر ہے۔ موٹروے چار لین پر مشتمل ہو گی اور اس کے آٹھ جنکشن ہیں جبکہ فیصل آباد سے گوجرہ، گوجرہ سے شور کوٹ، شور کوٹ سے خانیوال اور خانیوال سے ملتان تک اس کے چار سیکشن ہیں۔ موٹروے پر دریائے راوی اور سدھانی کینال پر دو بڑے پل بنائے گئے ہیں۔ موٹروے کے راستے میں آنے والے شہروں میں گوجرہ، خانیوال، شورکوٹ، جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پیرمحل شامل ہیں، جس سے یہاں کے لوگوں کو سفر کی بہترین سہولیات ملیں گی۔ ایم فور موٹروے کا سنگ بنیاد انیس اگست دو ہزار نو کو اس وقت کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے رکھا تھا۔ چھ سو ملین ڈالر کا یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہونا تھا تاہم ملک کے سیاسی ومعاشی حالات کے باعت یہ پراجیکٹ وقت پر مکمل نہ ہو سکا۔