Friday, April 26, 2024

وزیراعظم نواز شریف کا دورہ پشاور ‘ گورنر ہاوس میں حکام کی زلزلے سے نقصانات پر بریفنگ

وزیراعظم نواز شریف کا دورہ پشاور ‘ گورنر ہاوس میں حکام کی زلزلے سے نقصانات پر بریفنگ
October 28, 2015
پشاور (92نیوز) زلزلہ متاثرین کی مدد اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم نوازشریف پشاورپہنچ گئے جہاں اجلاس میں انہیں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے امدادی سرگرمیوں میں تیزی کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے سے تباہ حال خیبرپختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کےلئے وزیر اعظم آج پشاور پہنچے جہاں حکام نے انہیں بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ زلزلے سے 8ہزار 453 گھروں کو نقصان پہنچا۔ خیبرپختونخوا میں زلزلے سے 222افراد جاں بحق، 1688زخمی ہوئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چترال کے متاثرین میں 2ہزارخیمے،2 ہزارکمبل اور دو ہزارچٹائیاں تقسیم کی جاچکی ہیں جبکہ ایک ہزار خوراک کے تھیلے بھی روانہ کئے جا چکے ہیں۔ شانگلہ، اپر، لوئردیر، تورغر اور سوات میں بھی امدادی سامان بھجوایا جا چکا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے جبکہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔ نواز شریف چترال کا بھی دورہ کریں گے۔