Tuesday, April 30, 2024

وزیراعظم نواز شریف نے تین سالہ تجارتی پالیسی کی منظوری دے دی

وزیراعظم نواز شریف نے تین سالہ تجارتی پالیسی کی منظوری دے دی
December 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے تین سالہ تجارتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر مقرر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے تجارتی پالیسی 2015-18ءکی منظوری دے دی ہے۔ تجارتی پالیسی کے تحت برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ برآمدات میں اضافے کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے سال چھ ارب جب کہ اگلے دو سالوں میں 14 ارب روپے کے فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔