Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم نواز شریف قازقستان کے2 روزہ دورے پر قازقستان پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف قازقستان کے2 روزہ دورے پر قازقستان پہنچ گئے
August 25, 2015
آستانہ(92نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف قازقستان کے 2روزہ دورے پر آستانہ پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف دور روزہ دورہ پر قازقستان پہنچ گئے ہیں اور آستانہ میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف قازقستان کے صدراوروزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات  پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سمجھوتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہونگے۔ قازقستان کےصدرنورسلطان بایوف نےوزیراعظم نوازشریف کودورے کی دعوت دی تھی۔وزیر اعظم نوا زشریف کے ہمراہ وزیر تجارت خرم دستگیر۔وزیر مملکت جام کمال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔ nawaz ss