Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم نواز شریف سے سردار ایاز صادق اور غلام احمد بلور کی ملاقات !!! سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نواز شریف سے سردار ایاز صادق اور غلام احمد بلور کی ملاقات !!! سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف سے سردار ایاز صادق اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی اور ضمنی انتخابات پر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی طاقت پر یقین رکھا۔ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے خود کو سرخرو کریں گے۔ ملاقات میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انتخاب میں جانے کا فیصلہ احسن ہے، عوام کی طاقت سے دوبارہ پارلیمنٹ میں آوں گا۔ دریں اثنا وزیراعظم نوازشریف سے غلام احمد بلور نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔