Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم نواز شریف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے، دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی جائیگی

وزیراعظم نواز شریف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے، دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی جائیگی
May 1, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف آج چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے ساتھ  شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج جنرل راحیل شریف کے ساتھ شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے، اس دورے کے دوران فوجی حکام وزیراعظم نوازشریف کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف  جاری آپریشن ضرب عضب  کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم آئی ڈی پیز میں امدادی چیک بھی تقسیم کرینگے۔ وزیراعظم نوازشریف شمالی وزیرستان کا پہلی بار دورہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پشاور میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیں گے۔