Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا ذکر کرنا ھی بھول گئے

وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا ذکر کرنا ھی بھول گئے
September 22, 2016
نیو یارک (92 نیوز) – بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کے واضح ثبوتوں اور نریندرمودی کے اعتراف کے باوجود وزیراعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں بھارتی مداخلت کا ذکر تک نہ کیا جبکہ بھارت اوڑی حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے پر تلا ہے اور جھوٹے الزامات کی بوچھاڑ کر رہا ہے۔ بھارت بلوچستان میں شرانگیزی پھیلانے میں ملوث ہے اور یہ بات اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس کا واضح ثبوت ہے، یہی نہیں خود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کے لئے علیحدگی پسندوں سے تعاون کر رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود وزیراعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں بھارت کے ان کرتوتوں پر کچھ نہ کہا بھارت اوڑی حملےکی آڑمیں پاکستان کی ساکھ کودنیا میں خراب کررہا ہے۔ بھارتی سول اورعسکری قیادت حملے کے فورا بعد سے چلا، چلا کرپاکستان پر الزام تراشی کررہی ہے۔ لیکن وزیر اعظم اپنے خطاب میں اس حوالے سے پاکستان کا مقدمہ لڑ سکے نہ بھارت کو کوئی سخت پیغام دے پائے تخزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بلوچستان اور کشمیر میں بھارت کی مکرہ کاروائیاں بے نقاب کرنے کے لئے جنرل اسمبلی سے خطاب ایک سنہری موقع تھا اور وزیر اعظم کو اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں ۔