Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم نواز شریف اور خیبرپختونخوا کے گورنر کا متاثرین طوفان کے لئے امداد کا اعلان

وزیراعظم نواز شریف اور خیبرپختونخوا کے گورنر کا متاثرین طوفان کے لئے امداد کا اعلان
April 27, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)وزیراعظم نواز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا نے پشاور اور گردو نواح کے علاقوں میں طوفان سے ہونے والی تباہی پر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان  کے لئے پانچ لاکھ فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ رات پشاور اور گردو نواح میں اچانک آنے والے طوفان سے  جان و مال کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی لاگا دی گئی ۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھی پشاور میں طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیا  اور اظہار افسوس کرنے کے ساتھ ساتھ پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا بھی اعلان کیا ۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے خاندان کے لئے پانچ لاکھ انعام کا اعلان کیا۔