Friday, May 17, 2024

وزیراعظم ،ملیحہ لودھی ملاقات: بھارتی مداخلت کو بھرپور طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

وزیراعظم ،ملیحہ لودھی ملاقات: بھارتی مداخلت کو بھرپور طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ
July 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے ملاقات کی ہے اور ملاقات میں بھارتی مداخلت سے متعلق اقوام متحدہ کو لکھے جانے والے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بھارتی مداخلت سے متعلق اقوام متحدہ کو لکھے جانے والے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں ستمبر میں وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ اقوام متحدہ اور جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ بھارتی مداخلت کو بھر پور طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اٹھانے سے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اپنی سالمیت اور خود مختاری پر آنچ نہیں دینے گا۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ ہماری خطے میں ترقی کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔