Friday, April 19, 2024

وزیراعظم قومی سلامتی کے معاملے پر یکجہتی کیلئے پرامید ہیں، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم قومی سلامتی کے معاملے پر یکجہتی کیلئے پرامید ہیں، فردوس عاشق اعوان
January 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم قومی سلامتی کے معاملے پر یکجہتی کیلئے پرامید ہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1212991962103603200 فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اٹارنی جنرل نے پارلیمانی پارٹی کو پارلیمنٹ میں متعارف کرائی جانے والی قانونی ترمیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1212992061680635904 وزیراعظم نے کہا قومی سلامتی کے معاملہ پر امید ہے کہ تمام پارلیمانی پارٹیاں اور رہنما یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین نے وزیر اعظم کی قیادت ،عوام کی فلاح اور ملک کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1212992366161924097 وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے لیے استحکام ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی میدان میں گذشتہ سال ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم بنانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1212992370209370114 وزیر اعظم نے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ٹائم دیں اور اپنی بھرپور توجہ عوام کے مسائل کے حل پر صرف کریں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم نے شرکاء کو نئے سال کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ 2020 ملک اور عوام کے لیے بہتر سال ثابت ہو۔