Sunday, May 5, 2024

وزیراعظم عوام کے ریلیف میں رکاوٹوں کو ہٹا رہے ہیں، فردوس عاشق

وزیراعظم عوام کے ریلیف میں رکاوٹوں کو ہٹا رہے ہیں، فردوس عاشق
October 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ریلیف میں رکاوٹوں کو وزیراعظم ہٹاتے جارہے ہیں، غریب غریب ترین ہے، امیر امیر ترین ہے یہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ معاون خصوصی نے دوران گفتگو کہا کہ ملک میں 5 فیصد افراد نے 95 فیصد عوام کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں،ماضی میں بدقسمتی سے پالیسیز کا مہور اور مرکز 5 فیصد ٹولہ تھا۔ فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ماضی میں من پسند افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے پالیسیز بنائی گئیں، عمران خان نے گلے سڑے نظام سے جان چھڑانے کا وعدہ کیا تھاجس پر وہ عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پروگرام بنایا ہے، معاشی خود مختاری خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا کرینگی، عمران خان پاکستانی کی آدھی سے زیادہ آبادی کو معاشی محاذ پر آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔