Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیدیں، مریم اورنگزیب

وزیراعظم عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیدیں، مریم اورنگزیب
November 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے وزیراعظم عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیدیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان صرف اپنے استعفے کا اعلان کریں ۔ وزیر اعظم ایک اور خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں اضافہ نہ کریں ۔ آج کا ریلیف بھی کاسمیٹک ہو گا۔ ریلیف پیکج میں تکالیف میں اضافہ ہو گا۔ حکومت  ملک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ وزیراعظم نے 3 سال میں بیروزگاری ،مہنگائی کا بڑا پیکج دیا۔ کارخانے بند کرکے لنگر خانے کھول دیئے۔ اے ٹی ایمز کو ریلف دیا جا رہا ہے۔ دو دن میں چینی 20 روپے کلو مہنگی ہوئی ہے۔ ٓٹا،چینی ،گھی،ادویات مہنگی ہو گئیں۔ عوام کو 3 سال میں صرف مقروض کیا۔ 40 ہزار بلین ڈالر تک قرضہ پہنچ گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ریلیف دینے والوں نے دودھ 130 روپے لٹر کر دیا۔ سبزیاں 200 فیصد مہنگی ہو گئیں۔ آلو 27 روپے سے 72 روپے تک پہنچ گیا۔ انڈے 52 روپے سے 178 روپے درجن ہو گئے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے عالمی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ پٹرول کی قیمت کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ رہا ہے۔ معیشت کو ڈھائی فیصد تک ترقی دینے کا جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ عمران خان آج 3 سال بعد ریلف پیکج کا اعلان کرینگے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا وزیر خزانہ کہتے ہیں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھے گی ۔ 64 ہزار والی موٹر سائیکل 95 ہزار کی ہو گئی آج کا ریلیف بھی کاسمیٹک ہو گا۔ ریلیف پیکج میں تکالیف میں اضافہ ہو گا۔