Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم عمران دورہ ملائشیا کے بعد حکومت کے سو دنوں کی کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم عمران دورہ ملائشیا کے بعد حکومت کے سو دنوں کی کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے
November 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کے سو دنوں کی کارکردگی کیا رہی؟ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائشیا کے بعد قوم کو اعتماد میں لیں گے ،، پی ٹی آئی حکومت اور گزشتہ حکومتوں کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق،حکومت اپنی وضاحت بیان کرتے ہوئے بتائے گی کہ حکمران جماعت کے 100 دن کونسے وعدے پورے کیے؟ کامیابی کا تناسب کیا رہا؟ حکومت اپنے مقاصد کے حصول میں کتنی کامیاب رہی۔ وزیر اعظم عمران خان20 نومبر کودو روزہ دورے پر ملائشیا جائیں گے۔ وطن واپسی پر قوم کوبتائیں گے کہ حکومت نے کس حد تک 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  اپنی اور گزشتہ حکومتوں کاتقابلی جائزہ پیش کریں گے۔ملک کو مالی مشکالات سے نکالنے کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائےگا، اصلاحات کے ایجنڈے پر پیش رفت پر بات ہوگی۔ وزیراعظم 100روز مکمل ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ بیورو کریسی اور وزراء کو عوام کے لیے فلاحی کاموں سے متعلق اقدامات کا پلان بھی بتایاجائےگا۔۔