Friday, May 17, 2024

وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ سعودی عرب کا امکان

وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ سعودی عرب کا امکان
December 14, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ سعودی عرب کا امکان ہے۔ وہ دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب میں کشیدگی میں کمی سے متعلق سعودی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔وزیراعظم سعودی عرب رات قیام کے بعد اگلے دن بحرین چلے جائیں گے۔ سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم رواں ماہ بحرین کے بعد سوئیٹزرلینڈ اور ملائیشیا کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم پندرہ دسمبر کو بحرین اور سولہ دسمبر سے سوئیٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اٹھارہ دسمبر سے بیس دسمبر تک ملائیشیا کا بھی دورہ کریں گے۔