Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے
September 8, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان پہنچ  گئے۔ بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ قاسم اور سلیمان پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ۔ عمران خان کے دونوں صاحبزادے 4 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے اور بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے صاحبزادوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔