Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان کے جلد دروہ سعودی عرب کا امکان

وزیراعظم عمران خان کے جلد دروہ سعودی عرب کا امکان
October 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے جلد دروہ سعودی عرب کا امکان ہے، مشرق وسطیٰ گرین انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی ہے۔

مشرق وسطیٰ گرین انیشی ایٹو کانفرنس 23 سے 25 اکتوبر تک ہو گی۔ یو اے ای، بحرین سمیت عرب اور افریقی ممالک شرکت کریں گے۔