Friday, March 29, 2024

وزیراعظم عمران خان کی گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ کوئٹہ چھاؤنی آمد

وزیراعظم عمران خان کی گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ کوئٹہ چھاؤنی آمد
March 29, 2019

 کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی گورنر اور وزیراعلٰی بلوچستان کے ہمراہ کوئٹہ چھاؤنی آمد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان، گورنر اور وزیراعلٰی بلوچستان کے ہمراہ کوئٹہ چھاؤنی پہنچے جہاں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایوی ایشن بیس پر ان کا استقبال کیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان  بلوچستان ہیلتھ کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم سی پیک مغربی روٹ کی کوئٹہ، ژوب اہم شاہراہ این 50 کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم آج ہی گوادر کا اہم دورہ بھی کریں گے۔