Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان کی میٹرو بس کے کرائے بڑھانے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کی میٹرو بس کے کرائے بڑھانے کی منظوری
May 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے میٹرو بس کے کرائے بڑھانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے میٹرو بس پر دی جانے والی سبسڈی سے متعلق آگاہ کیا جس پر عمران خان نے میٹرو بس پر سبسڈی کم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی اور کہا کہ یہ پیسہ صحت اور تعلیم کے لئے مختص کیا جا سکتا تھا۔ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ سب بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے میٹرو بس پر سبسڈی کی مد میں بچائی جانے والی رقم کو تعلیم اور صحت کے شعبے پر خرچ کرنے کی ہدایت کر دی۔ میٹرو بس پر 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی تھی۔