Friday, May 3, 2024

وزیراعظم عمران خان کی ملک میں ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کی ملک میں ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری
August 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ڈومیسٹک کرکٹ پر بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں اسکول کرکٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔ سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبداللہ خان سنبل نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کے تحت کام کرنے والی تنظیم سی پی سی اے کے تیار کردہ ماڈل کی تعریف کی ۔ وزیراعظم نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دی ۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں شروع ہونے والی سکول کرکٹ چیمپئن شپ میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول کرکٹ میں حقیقی کرکٹ کے ٹیلنٹ پیدا کرنے اور ان کو تیار کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل شریک ہوئے ۔ سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان اور سی ای او سی پی سی اے خرم نیازی بھی اجلاس میں موجود تھے۔