Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں اہم مصروفیات، گورنر اور وزیراعلیٰ نے ملاقاتیں کیں

وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں اہم مصروفیات، گورنر اور وزیراعلیٰ نے ملاقاتیں کیں
August 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں اہم مصروفیات، گورنر ہاؤس میں گورنر اور وزیراعلیٰ نے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر صوبے میں امن و امان اور عوامی فلاح کے ترقياتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ گورنر نے متوقع اوورسیز کنونشن سے متعلق بھی بتایا۔

گورنر پبجاب نے وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کانفرنس بھی گورنر ہاؤس میں بلا ئے جائے گی۔

چودھری محمد سرور نے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا۔ ملاقات میں سیاسی سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

گورنر پبجاب چودھری محمد سرور نے وزیراعظم کو یونیورسٹیز ریفارم  کے بارے میں بھی بریف کیا۔ 

وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، صوبے میں انتظامی امور، عوام کے ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے تدارک اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم کو پنجاب حکومت کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِاعظم عمران خان کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔