Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد
October 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی جیت پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے ریاض میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پاک بھارت میچ اور جیت کے لمحات دیکھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا بابراعظم، رضوان اور شاہین آفریدی نے شاندار پرفارمنس دی۔ بابر اعظم نے ٹیم کی شاندار قیادت کی، قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔