Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
October 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے منافع اور نقصان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل چارج کی توسیع کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ کو پاکستان ریلویز کی بحالی کے ازسر نو پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ملازمین کے پے سٹرکچر میں تبدیلی کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے غیر سرکاری ارکان کے نامزدگی کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ کابینہ انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے سیکرٹری کی تقرری کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ایکٹ 2020 لاگو کرنے کی تاریخ کی منظوری دے گی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔