Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
March 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی گیس پر بریفنگ دی جائے گی۔ 12 مارچ کو کابینہ کی نمٹائے گئےقانونی کیسز کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ 26 اور 30 مارچ کو ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں اپنائی گئی تجاویز پروٹوکولز اور کنونشنز کابینہ میں پیش ہونگے۔