Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، کشمیر کی حالیہ صورتحال پر غور

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، کشمیر کی حالیہ صورتحال پر غور
August 10, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کشمیر کی حالیہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ کابینہ ارکان کی جانب سے شیخ رشید کے اقدامات کی مکمل حمایت کی گئی۔ کابینہ نے بھارت کے ساتھ تجارت بند کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کر دی۔ وفاقی کابینہ نے کرکٹ پاکستان کے آئین 2002 کی منظوری  دے دی ۔ نئے آئین  میں 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کو 6 کرکڑ ایسوسی ایشن  میں  تبدیل کر دیا ۔ نئے آئین کے مطابق بورڈ آف  گورنرز   میں  3 کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدور  شامل ہونگے۔ کرکٹ  بورڈ پیٹرنز کی جانب سے 2 اراکان کو  نامزد کیا جائے گا ۔ 4 آزاد  دائریکٹرز  بھی  بورڈ آف  گورنرز میں شامل ہونگے۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ تمام وزارتیں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز  کابینہ  اجلاس میں لائیں گی۔ نوجوانوں اور مزدوروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر  ریلوے سٹیشنز پر خواتین کیلئے خصوصی میکنزم تیار کیا گیا ہے۔