Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، 17 نکاتی ایجنڈے پر غور

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، 17 نکاتی ایجنڈے پر غور
January 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ ادارہ جاتی اصلاحات کی پیشرفت رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئ۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ایرا کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 100 پولیس سٹیشن ماڈل بنائے جائیں گے۔ پنجاب میں خیبر پختونخوا طرز کا پولیس ایکٹ لارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف دینے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنرز کے فنانس کی منظوری ہوگئی ہے جبکہ گھروں کے منصوبے کیلئے پاکستان مارگیج کمپنی کو 58 ملین ڈالر کی گرانٹ دے دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایرا کو این ڈی ایم اے میں ضم کیا جائے گا۔