Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
January 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، سولہ نکاتی ایجنڈا جاری کیا جائے گا، وفاقی کابینہ ملکی سیاسی معاشی امن و امان کی صورتحال پر غور کریگی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایئرسروسز کے معاہدے کی منظوری  بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ امریکہ، ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لے گی۔ پی ایس او کے ایم ڈی، سی ای او کی تقرری کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاجائے گا۔ وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ فلیگ آفیسر کی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پر تقرری کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہیں۔