Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
March 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس کا مسئلہ سنجیدہ صورتحال اختیار کر گیا۔ وزیراعظم نے حکمت عملی تیار کرنے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج بلا لیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید سمیت چاروں سروسز چیف شرکت کریں گے ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے قومی ایمرجنسی لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ متوقع ہے۔