Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ
January 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر بنانے ، سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور بڑا اقدام سامنے آ گیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے دوران ویزا پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ستانوے ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کی جائیں گی۔ ویزا آن ارائیول، اجرا کی مدت میں کمی سمیت مختلف کیٹگریز بنائی جائیں گی۔ وزیراعظم  نے وزارت خارجہ اور داخلہ کو ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام ادارے ویزا رجیم کو آسان بنانے کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔ دنیا بھر کے تاجروں، سیاحوں کے لیے ویزا میں آسانی پیدا کریں گے۔