Thursday, April 25, 2024

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، ڈریپ کی کارکردگی کا جائزہ

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، ڈریپ کی کارکردگی کا جائزہ
March 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک میں ضروری ادویات کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلق ڈریپ کی کارکردگی کا جائزہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم سے حماد اظہر ، خسرو بختیار ، مشیرخزانہ حفیظ شیخ ، عبدالرزاق دائود اور ڈاکٹرعشرت حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا وائرس سے معیشت پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے پالیسی سازی اور پالیسی پر عملدرآمد کے شعبوں کو الگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی واضح ہے۔ پالیسی سازی اور پالیسی پر عملدرآمد کے شعبوں کو یکجا کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ حکومت کی اولین ترجیح عوام ہیں۔ کوشش ہے عوام کو زندگی بچانے والی اور دیگر ضروری ادویات مناسب قیمتوں پر ملیں۔ ڈریپ کو مکمل فعال کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔ اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے ملاقات کے دوران وزیر نیشنل برائے فوڈ سیکیورٹی خسروبختیار کو غذائی اجناس کی دستیابی یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی روکنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم سے گلوکار شہزاد رائے نے بھی ملاقات کی۔ تعلیم کے فروغ اور تعلیمی معیار کی بہتری کے معاملات پر بات چیت کی گئی ۔