Friday, March 29, 2024

وزیراعظم عمران خان کی رواں ماہ ریکارڈ وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف

وزیراعظم عمران خان کی رواں ماہ ریکارڈ وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف
July 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ ریکارڈ وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف کردی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، ایف بی آر نے جولائی میں 410 ارب کی ریکارڈ وصولیاں کیں جو ہدف سے بائیس فیصد زیادہ ہے۔ یہ مستحکم حکومتی معاشی پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا۔